چکوال،سینیٹرعبدالقیوم کے استقبالیہ میں پولیس نے سات جیب تراشوں کوگرفتارکرلیا

بدھ 8 اپریل 2015 18:02

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سنیٹر جنرل عبدالقیوم کے استقبالیہ میں مسلم لیگی کارکنوں کی جیبیں کاٹنے والے سات جیب تراش سٹی پولیس نے گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ڈاکٹر معین مسعود کی ہدایت پر انسپکٹر ایس ایچ او زراعت بلوچ کی نگرانی میں پولیس نے جن جیب تراشوں کو گرفتار کیا ان میں صابر حسین شاہ ولد دلبر شاہ ساکن ضلع ما نسہرہ، محمد سجاول ولد محمد نواز ساکن ضلع شیخوپورا، محمد حسنین بٹ ولد محمد نصر ساکن شادرا، مقصود احمد بٹ ولد مختار احمد ساکن لاہور ، ضیاء الرحمن ولد احمد دین ساکن کراچی، لیاقت علی ولد محمد لطیف ساکن راولپنڈی، باسط علی ولد شوکت علی ساکن تحصیل سوہاوہ شامل ہیں، ملزمان سے مسروکہ موبائل اور نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

مسلم لیگی کارکنوں محمد رفیق منہاس ولد چوہدری نذر حسین، آصف یعقوب ولد محمد یعقوب، محمد اعجاز ولد محمد شفیع کی جیبوں سے 70ہزار سے زائد کی رقم اور موبائل ٹیلی فون جیبیں کاٹ کر نکال لیے گئے تھے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :