مرس کالج کے کنٹریکٹ ملازمین کا اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہرہ

پنجاب بھر میں کامرس اسٹریم کے 118کامرس کالجز اور ان میں 11سالوں سے تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو ٹیوٹا سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وزیر اعلی پنجاب کی منظور کردہ سمری TEVTA/GM(0)36/1672کے تحت 31جولائی 2012ء کو ٹرانسفر کر دیا گیا تھا ، احتجاجی مظاہرین

بدھ 8 اپریل 2015 17:44

بہاولپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کامرس کالج کے کنٹریکٹ ملازمین کا اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہرہ ،پنجاب بھر کے کامرس کالجز میں گزشتہ 11سالوں سے کام کرنے والے 895کنٹریکٹ ملازمین کو پوری تنخواہیں ادا کی جائیں اور فوری طور پر ان کو مستقل کیا جائے ۔مظاہرین کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ صادق کالج آف کامرس کے کنٹریکٹ ملازمین نے کالج میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب بھر میں کامرس اسٹریم کے 118کامرس کالجز اور ان میں 11سالوں سے تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو ٹیوٹا سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وزیر اعلی پنجاب کی منظور کردہ سمری TEVTA/GM(0)36/1672کے تحت 31جولائی 2012ء کو ٹرانسفر کر دیا گیا تھا ۔

وزیر اعلی پنجاب نے سمری کے پیراگراف نمبر 4میں 895کنٹریکٹ ملازمین کو PPSCکے قوانین کو نرم کرتے ہوئے ان کی سروس کو گورنمنٹ آف پنجاب کی کنٹریکٹ پالیسی 2004ء کے تحت تحفظ دیتے ہوئے ٹیوٹا سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹ منٹ میں بھیج دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن نے یکم اگست 2012ء کو 118کامرس کالج کے تمام ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کو ان کی ذمہ داریوں کا چارج لے لیا مگر 33ماہ گزرنے کے باوجود آج تک وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ۔

مظاہرین نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن نے گزشتہ 33ماہ سے تنخواہیں ادا کرنے کا طریقہ تک طے نہیں کر سکا ۔طریقہ کار طے نہ ہونے کی وجہ سے ہر تیسرے ماہ تنخواہیں بند ہو جاتی ہیں ۔حکومت پنجاب کے نوٹفکیشن کے مطابق کسی نجی و سرکاری ادارے کے ملازم کو 12ہزار سے کم معاوضہ اد انہیں کیا جائے گا مگر گورنمنٹ کامرس کالج کے گریڈ 4کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کی دس دس سال نوکری کے باجود تنخواہیں دس ہزار سے بھی کم ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کے معاشی مسائل گھمبیر ہوتے جارہے ہیں اور اب ملنے والی آدھی تنخواہوں میں گزارا ناممکن ہوچکا ہے اس لیے جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے پنجاب بھر کے کالجز کے ملازمین ہر ہفتہ میں بدھ کے روزاپنے مطالبات کی منطوری تک ضلعی اور ڈویژنل سطح پر اپنے پرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :