2015 میں اسلامک بنکنگ کے ڈیپازٹ میں 300 ارب روپے کا اضافہ ہو گا

بدھ 8 اپریل 2015 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)سال 2015 میں اسلامک بنکنگ کے ڈیپازٹ میں 300 ارب روپے کا اضافہ ہو گا کیونکہ روایتی بنک کینری سے شریعہ کمپلینٹ پراڈکٹس کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں ماہرین بنکاری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بعض روایتی بنکوں کی اسلامک بنکوں میں ڈھلنے سے ڈیپازٹس میں اضافہ کی پیشن گوئی کی ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اسلامک بنکنگ انڈسٹری سال ھا سال سے 233 فیصد گروتھ ریکارڈ کی ہے جو 2014 میں 1.070 کھرب روپے رہے ہیں جبکہ 2013 میں اس انڈسٹری کے ڈیپازٹس 868 ارب روپے ہیں ۔