اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے لیے باقاعدہ منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 17:38

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) : 2013ء کے الیکشن میں دھاندلیوں کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے اصرار پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے صدراتی آرڈیننس جاری کیا گیا تھا ، جس کی باقاعدہ منظوری چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی دے دی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس آف پاکستان کی سر براہی میں کام کرے گا جبکہ کمیشن جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل ہو گا. کمیشن 45 دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا جس کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے کمیشن کا پہلا اجلاس آئندہ کل دوپہر ایک بجے طلب کر لیا ہے.