پاکپتن،دودھ کے ٹینکرنے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا،ایک شخص جاں بحق،دوسرازخمی

بدھ 8 اپریل 2015 17:26

پاکپتن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )چک 42-EB کے قریب دودھ ٹینکر نے موٹر سائیکل سوا روں کو کچل دیا ایک شخص موقع پرجاں بحق اور ادوسرا شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ رہائشی محمد یونس ولد اعظم اور محمد اسحاق ولد نواز شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کے لئے عارف والہ جارہے تھے کہ 42-EB کے قریب دودھ ٹینکر نے ان کو کچل دیا جس کے باعث محمد یونس موقع پرجاں بحق ہو گیا جبکہ محمد اسحاق شدید زخمی ہو گیا پو لیس نے دودھ ٹینکر ڈرائیور طاہر نوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔