کراچی، ماہی گیروں کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا،سلطان قمر صدیقی

بدھ 8 اپریل 2015 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) ماہی گیروں کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔فشرمینز کوآپریٹو سو سائٹی کے ادارے کو بہتر سے بہتر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مستحق ماہی گیروں میں ماہانہ امدادی ، تعلیمی اور علاج معالجہ وغیرہ کی چیکس تقسیم کر تے ہوئے کہی ۔

انھوں نے کہا کہ ایف سی ایس کے چےئرمین ڈاکٹر نثار مورائی کی دانش مندی سے ماہی گیر طبقہ خوشحالی کی جانب گامز ن ہورہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہماری پوری کو شش ہے کہ ماہی گیروں کا یہ ادارہ ترقی کی جانب منازل طئہ کرے ۔ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ ادارے کے ملازمین اور آفیسران کے حقوق دے کر ہمیں خوشی محسوس ہو ئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہ ادارہ اتنا مستحکم بنے تاکہ یہاں کے جو مسائل ہیں وہ تیزی کے ساتھ حل ہوتے رہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نثار مورائی اور ان کی پوری ٹیم اپنی ایمانداری ، محنت و لگن سے کام کر رہی ہے اور اسی کا نتیجہ بھی آپ کے سامنے ہے ۔ماہی گیروں کے مختلف علاقوں میں علاج معالجے کے لئے ڈسپنسریوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور خاص طور پر کیٹی بندر کی ڈسپنسری کو جدید بنایا جارہا ہے ۔انشااللہ تعالیٰ اس کا جلد افتتا ح بھی کر دیا جائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ز محمد خان چا چڑ ، ابوذر ماڑی والا ، رانا شاہد ، خان میر خان ، سید سہیل عابدی، رمضان ملاح ، پیر محمد پیرو ،آصف بھٹی، حمید بھٹو، ستار بھٹی، آغا ناصر ، سلیم تنولی، فیصل خان شیر وانی، ولی محمد بلوچ، شاہد صدیقی، اور دیگر موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :