حویلی لکھا، پولیس کی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش قحبہ خانے کی سرپرست سمیت چھ خواتین گرفتار

قبضہ سے 2200گرام چرم،افیون وغیرہ جبکہ 800گرام پاوڈر سمیت موبائل فون ،زیوروغیرہ برآمد

بدھ 8 اپریل 2015 17:18

حویلی لکھا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پولیس تھانہ حویلی اور سٹی پولیس اسٹیشن کی مشترکہ کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش قحبہ خانے کی سرپرست سمیت چھ خواتین گرفتار،خواتین کے قبضہ سے 2200گرام چرم،افیون وغیرہ جبکہ 800گرام پاوڈر سمیت موبائل فون ،زیوروغیرہ برآمد،پولیس لیڈی پولیس اہلکاران کی موجودگی میں جرائم پیشہ خواتین سے مذید انکشافات کروانے کے لئے کوشاں ،علاقہ مکینوں کا پولیس کی کاروائی پے اطمینان کا اظہار۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ حویلی اور سٹی پولیس کے ایس،ایچ،اوز کی سربرائی میں بدنام زمانہ نائکہ طاہری سوناری کے برائی کے اڈے پے چھاپہ مار کر سرپرست سمیت چھ خواتین ،فوزیہ بی بی،سونیہ بی بی،ماریہ بی بی،نادیہ بی بی،یسمین بی بی کو گرفتار کرلیئے جبکہ دوران گرفتاری جرائم پیش اِن خواتین کے قبضہ سے 2200گرام چرم،افیون وغیرہ جبکہ 800گرام پاوڈر سمیت موبائل فون اور زیور وغیرہ برآمدبھی برآمد ہوا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ برائی کے اڈے کی سرپرست طاہری سوناری نامی عورت اِس سے قبل بھی کئی بار جیل جاچکی ہے مگر یہ منشیات ودیگر جرائم کرنے سے باز نہیں آرہی پولیس اسے ضرور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزء دلوانے کی کوشش کرے گی ،مختلف جرائم میں ملوث اِن خواتین نے روائتی بیانات کا ہی سہارا لیا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے وہ تو بے گناہ ہیں مگرپولیس ریکارڈ اِن خواتین کو ملزم ثابت کرنے کے لئے کافی ہے ،اہلیان حویلی لکھا نے مقامی پولیس کی اِس کاروائی کو بے حد سراہتے ہوئے آئی، جی پنجاب پولیس سے اِس کاروائی میں شامل تمام اہلکاران کو تعریفی اسناد و دیگر انعامات دینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :