صوابی،ڈی آر سی جرگہ کی طویل جدوجہد رنگ لے آئی، دوفریقین کے مابین 28سالوں سے قتل و مقاتلہ کی دوشمنی دوستی میں بدل دی گئی

بدھ 8 اپریل 2015 17:14

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) ڈی آرسی سرکل رزڑ کی دوفریقین کے مابین 28سالوں سے قتل و مقاتلہ کی دوشمنی دوستی میں بدل دی گئی۔ڈی آر سی جرگہ کی طویل جدوجہد رنگ لے آئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آر سی سرکل رزڑ نے دو فریقین محمد نذیر ولد وحید خان ساکن کالوخان اور کفایت اللہ ولد مدار اللہ ساکن کالوخان کے مابین 29سالوں سے دوشمنی چلی آرہی تھی،جس میں قتل اور اقدام قتل ہوئے تھے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سجاد خان کی خاص دلچسپی سے ڈی آر سی کی مذید اہم راضی نامے،اور ڈی آر سی کے ممبران کی محنت سے 28سالہ دوشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی ، ڈی آر سی کے ممبران سیکرٹری جہانزیب خان ،اسرار خان ،فضل روف خان اور مشران دیہہ کے مسلسل کوششوں سے 28 سالہ پرانی دوشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی،جو کہ اس سے پہلے اس راضی نامے میں علاقائی جرگہ نے بہت کوشش کی تھی اور 24لاکھ روپے راضی نامے پر مقرر کیے تھے ،جبکہ ڈی آر سی نے بہت خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا ،اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرکے بھائی بھائی بن گئے،جبکہ اس کے علاوہ ڈی آر سی کے ریڈر کے مطابق سرکل رزڑ ڈی آر سی نے ماہ مارچ میں لوگوں کے 26مسائل حل کیے گئے جس میں 8سالہ پرانی قتل کے دوشمنی چلی آرہی تھی اس کے علاوہ ،اقدام قتل ،گھریلوں مسائل،جائیداد تنازعات ،مستورات مسائل،اور بہت چھوٹے موٹے مسائل حل کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :