جمہوریت کی دعویدار مسلم لیگ (ن) جمہوری رویہ اختیار کرے‘ عابد حسین صدیقی

بدھ 8 اپریل 2015 17:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویدار مسلم لیگ (ن) جمہوری رویہ اختیار کرے،جمہوریت کا استحکام مفاہمت میں ہی پنہاں ہے اس لئے میاں برادران اپنے ارد گرد لوگوں کو مفاہمانہ رویے اختیار کروائیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم باہمی نفاق اورآپس میں نفرت کے متحمل نہیں ہوسکتے پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت اورتعمیری سیاست نے ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کامحورومرکز پاکستان اورعوام ہیں۔ پاکستان پرآشوب دور سے گزر رہا ہے پاکستان میں قیام امن اورتعمیروترقی کی کنجی پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :