لاہورنارووال سیکشن پررعیہ خاص اوربدوملہی کے درمیان ریلوے ٹریک پراسرارطورپرٹوٹ گیا

209 اپ مسافر ٹرین ڈرائیورکی حاضر دماغی سے حادثہ سے بال بال بچ گئی، مسافروں کو شدید پریشانی

بدھ 8 اپریل 2015 17:09

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہورنارووال سیکشن پررعیہ خاص اوربدوملہی کے درمیان ریلوے ٹریک پراسرارطورپرٹوٹ گیا،209 اپ مسافر ٹرین ڈرائیورکی حاضر دماغی سے حادثہ سے بال بال بچ گئی ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ مسافرٹرین نارووال سے لاہورجارہی تھی کہ ڈرائیورنے اچانک ٹوٹاہواٹریک دیکھ کرہنگامی بریک لگائی جس سے ٹرین ایک زوردار جھٹکے کے ساتھ کھڑی ہوگئی ۔بعدازاں ٹریک تبدیل کیاگیااورٹرین روانہ ہوئی ۔ٹریک خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹایاکوئی تخریب کاری تھی تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکاتاہم مسافروں کو شدید پریشانی اٹھاناپڑی ۔

متعلقہ عنوان :