ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اورڈپٹی سیپکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 8 اپریل 2015 17:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ء ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اورڈپٹی سیپکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی سرکاری رہائش گاہوں کے حوالے سے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ایوانوں کی طرف سے باہمی اتفاق رائے سے ایک مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے جس کے تحت اراکین پارلیمنٹ کو سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ و دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔