پاکستانی قوم گیاری کے شہداء کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی‘شہبازشریف

بدھ 8 اپریل 2015 17:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کے بلند ترین محاذ اور دشوار ترین چوٹیوں پر ملک و قوم کی حفاظت کیلئے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے پاک افواج کے بہادر سپوت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور قوم کو فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے 7اپریل 2012ء کوپیش آنے والے سانحہ گیاری کے 3برس پورے ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ بلاشبہ اس ملک پر کبھی آنچ نہیں آ سکتی جس کے سپوت ہمہ وقت جذبہ شہادت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج کے غازیوں اور شہداء پر فخرہے اور پاکستانی قوم گیاری کے شہداء کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔