یارک شائر کے برنی گبسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

بدھ 8 اپریل 2015 16:54

ٍ یارک شائر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )یارک شائر کے 19 سالہ کھلاڑی برنی گبسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔برنی گبسن نے چار سال قبل 2011 میں 15 سال 27 دن کی عمر میں یارک شائر کی جانب سے ڈرہم یونیورسٹی کے خلاف بطور وکٹ کیپر فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیل کر سب سے کمسن انگلش فرسٹ کلاس کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہیں کرکٹ کھیلنے کے لئے اسکول سے استثنیٰ بھی حاصل کرنا پڑا تھا لیکن یہ سینئر سطح پر ان کی واحد نمائندگی ثابت ہوئی۔

گبسن کو سیکنڈ الیون سیزیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور انہیں بطور وکٹ کیپر نظر انداز کردیا گیا تھا۔گبسن نے کہا کہ گیارہ برس کی عمر سے کلب کے لئے کھیل رہا ہوں اس لئے یہ میرے لئے مشکل فیصلہ ہو گا لیکن مجھے یہ لگتا ہے کہ اب کیریئر تبدیل کرنے کا وقت آگیاہے۔