یووراج، سہواگ، گھمبیر، ظہیر اور ہربھجن سنگھ آئی پی ایل میں کارکردگی دکھا کربھارتی ٹیم میں واپسی کیلئے پر عزم

بدھ 8 اپریل 2015 16:54

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) انڈین پریمیر کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پانچ بھارتی کھلاڑی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بھارتی ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں میں یووراج سنگھ، گوتم گھمبیر، وریندر سہواگ، ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ شامل ہیں ۔پانچوں کرکٹرز نے 2011ء میں ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو 28 برس بعد چمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اس کے بعد ان کرکٹرز کو ناقص فارم اور کارکردگی کی بناء پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا اور رواں برس منعقدہ ورلڈ کپ کیلئے بھی انہیں سکواڈ سے نظر انداز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :