محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دینے بھارت روانہ

بدھ 8 اپریل 2015 16:51

محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دینے بھارت روانہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر اپنے بالنگ ایکشن کے باضابطہ ٹیسٹ کیلئے بھارت روانہ ہو گئے ، آج چنائی میں ٹیسٹ دیں گے ۔پی سی بی کی درخواست پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے باؤلنگ ایکشن کے آفیشل ٹیسٹ کیلئے 9 اپریل کی تاریخ دی ہے۔

(جاری ہے)

حفیظ کو گزشتہ برس دسمبر میں غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے سے معطل کر دیا گیا تھا، ابتدائی طور پر انہوں نے 6 فروری کو ٹیسٹ دینا تھا لیکن انجری کے باعث وہ ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے اور انجری کے باعث انہیں ورلڈ کپ سے بھی دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔

ستمبر 2014ء میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کے دوران حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا لیکن اس کا انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی اثر نہیں تھا اس کے بعد نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوران دوبارہ ان کے ایکشن پر اعتراض کیا گیا۔ وہ دسمبر میں آفیشل ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام رہے جس پر آئی سی سی نے ان پر ایکشن کی درستگی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی پابندی عائد کر دی۔

متعلقہ عنوان :