کراچی، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ کی سیرت و کردار کی پیروی میں مسلمانوں کی نجات ہے،مولانا حسین مسعودی

بدھ 8 اپریل 2015 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ھیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ کی سیرت و کردار کی پیروی میں مسلم امہ کی نجات ہے۔

(جاری ہے)

حضرت فاطمہ زہرہ کی یوم ولادت کی مناسبت سے فیڈرل بی ایریا بلاک 20میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم امہ کرب و پریشانی میں مبتلا ہے اور سامراجی قوتوں نے ہمیں ہر طرف سے گھیر رکھا ہے،ایسے میں ہمیں انہی مقدس ہستیوں کے در سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی جن کی محبت کا حکم خدا اور اس کے رسولﷺ نے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہرہ نے سخت ترین حالات میں رسالت مابﷺ کیساتھ مل کر ترویج دین کے فرائض انجام دیئے اور دین کو ہمیشہ کیلئے مضبوط اور مستحکم کیا،رسول اکرمﷺ آپ سے بے پناہ محبت اور آپ کا احترام کیا کرتے تھے۔آپﷺ نے واضح طور پر کہا کہ فاطمہ  میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے تکلیف پہنچائی،لہٰذا ہمیں سیدہ فاطمہ زہرہ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :