میرپور خاص کے لوگ دیگر شعبوں کے علاوہ پولیس سے قریبی روابطہ رکھتے ہیں،ایس ایس پی میرپور خاص

بدھ 8 اپریل 2015 16:47

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سندھ پریس کلب کے دورے کے موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عثمان غنی صدیقی نے کہاکہ اس شہر کے لوگ امن پسند اور صلح پسندی کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے دیگر شعبوں کے علاوہ پولیس سے قریبی روابطہ رکھتے ہیں ۔جس سے ہمیں بھی امن وامان قائم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ گڈگورنرس کی وجہ یہی افسران اپنی فرض کی ادائیگی میں بہتر کارگردگی دکھا رہے ہیں۔

یہی سبب ہے کہ کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے ۔ عثمان غنی نے عزم کیا کہ وہ میرپورخاص ضلع کو امن وسکون کا ماڈل ڈسٹرکٹ بناکر دکھائیں گے۔ سندھ پریس کلب کے صدر شہریارقریشی نے خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ میرپورخاص اور تھر کا خطہ پوری سندھ سے زیادہ پیس فل ہے ۔ یہاں جو بھی افسر شہریوں سے مل جل کرچلاان کو یہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صحافی سیکورٹی اداروں کے آنکھیں اور پاؤں ہوتے ہیں ۔

اس سے پہلے ظفر باجوہ ،فقیر اللہ بچایو مہر،لیاقت علی شاہ، منظورمہراورعمر قریشی نے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیئے،اینکر پرسن ادیب قائم سولنگی نے گفتگومیں کہاکہ میرپورخاص صرف آمو ں کی نسبت سے مقبول نہیں ہے بلکہ یہاں جو بھی پولیس افسر رہے ان میں 70%انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے تک پہنچے،جن میں بہرام طارق، غلام شبیر شیخ، غلام قادر تھیبواور موجودہ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کی خدمات بھی میرپورخاص سے وابستہ رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :