فیصل آباد،سٹی ہاؤسنگ کے جعلی فارم فروخت کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج

بدھ 8 اپریل 2015 16:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سٹی ہاؤسنگ کے جعلی فارم فروخت کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق شہر ی عامر نذیر نے تھانہ سو ل لائن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان ماجد ،نذیروغیرہ نے سٹی ہاؤسنگ کے جعلی فارم فروخت کیے اور جعلی نوٹ دیئے ہیں ،مدعی نے پولیس کو بتایاکہ ملزم سٹی ہاؤسنگ کے نام پر شہریوں کو ورغلاتے ہو ئے جھانسہ دے کر لوٹ رہے ہیں مدعی کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :