میرپور ماتھیلو مبینہ دہشت گرد کو آزاد کرنے کی تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل

بدھ 8 اپریل 2015 16:36

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایس ایس پی گھوٹکی ثاقب سلطان محمود نے سی آئی اے پولیس کے سابقہ انچارج رانا آصف کی جانب سے بھاری رشوت کے عوض گرفتار مبینہ دہشت گرد کو آزاد کرنے کی تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس ایس پی گھوٹکی کے ترجمان نے بتایا کہ ڈہرکی پولیس نے سعید راجپوت نامی ایک شخص کو حراست میں لیا تھا جس کے قبضے سے جہادی بوکس اور کچھ سامان بھی ملا تھا اور اس سے 27 دن تک عدالتی ریمانڈ کے دوران تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا، اب بھی سعید راجپوت پولیس کے زیرتفتیش ہے، پولیس نے اس کو آزاد کرنے کیلئے کوئی رقم نہیں لی۔ ایس ایس پی گھوٹکی ثاقب سلطان محمود نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جوکہ تین روز کے اندر اس تمام واقعے سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :