سراج الحق نے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے کی تصدیق کر دی

بدھ 8 اپریل 2015 16:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246ضمنی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے کیلئے تحریک انصاف نے ہم سے رابطہ کیا ہے اس پر مشاورت ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع کچہری اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ جماعت اسلامی کراچی کی بڑی اور پرانی جماعت ہے عوام میں اس کی جڑیں مضبوط ہیں تحریک انصاف نے حلقہ این اے 246کے لئے امیدوار لانے کیلئے رابطہ کیا ہے جس پر پارٹی میں مشاورت کی جارہی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف مل کر الیکشن میں حصہ لے گی جس کے لئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینگے ۔

متعلقہ عنوان :