پاکستان کو ثالث بننے کا مشورہ دینے والے ایرانی حکومت کو یمن میں دخل اندازی روکنے کا مطالبہ کریں‘میاں محمود عباس
بدھ 8 اپریل 2015 16:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب میاں محمود عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو ثالث بننے کا مشورہ دینے والے ایرانی حکومت کو یمن میں دخل اندازی روکنے کا مطالبہ کریں۔ یمن میں خانہ جنگی اور بغاوت کا بڑا سبب ایرانی انقلاب کو برآمد کرنے کا جذبہ رکھنے والے عناصر ہیں۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے خصوصی دورہ کے دوران سعودی مفتیان وآئمہ کرام سے ملاقات کے بعد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
08 اپریل۔2015ء سے ٹیلی فونک رابطہ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دفاعی پارٹنر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے میں اور سب سے اہم رشتہ اسلامی ہے۔ میاں محمود عباس نے کہا کہ سعودی عرب میں پاک آرمی بھیجنا غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سعودی حکام پاکستان کے فیصلہ کا انتظار کر رہے ہیں اور سعودی مذہبی شخصیات نے پاکستانی عوام اور حکومت کے جذبات کو سراہا ہے اور اس امر کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے کہ آل سعود پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور اہل پاکستان کیلئے دعا گو ہیں۔
میاں محمود عباس نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو اپنے محسنوں اور دوستوں سے دور کر کے عالم اسلام میں تنہا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا ثالثی اور مصالحتی کوششیں ایران کی مداخلت بند ہونے تک کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب نے کہا کہ حکومت کسی قسم کے دباؤ اور یہودی لابی پروپیگنڈہ میں آئے بغیر سعودی درخواست کا فوری مثبت جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث سرزمین حجاز مقدس کے دفاع ‘ امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی سازشوں کیخلاف ملک گیر عوامی سطح پر تحریک شروع کر رہی ہے۔ جس مین مسلم امہ اور پاکستانیوں کے جذبات اور رد عمل سے اقوام عالم کو آگاہ کیا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.