رواں مالی سال سیمنٹ کی فروخت میں 4 فیصد اضافہ

بدھ 8 اپریل 2015 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) نجی شعبے میں جاری ہاؤ سنگ اسکیموں کے باعث رواں مالی سال 9 ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سیمارچ کے دوران سیمنٹ کی فروخت چار فیصد اضافے سے دوکروڑ چھپن لاکھ ٹن رہی ، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں دو کروڑ سینتالیس لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی، جبکہ رواں سال مارچ میں سیمنٹ کی فروخت پانچ فیصد اضافے کے ساتھ چوبیس لاکھ ٹن رہی ،ایسوسی ایشن کے مطابق نجی شعبے میں جاری مختلف ہاؤسنگ اسکیموں کے باعث سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث سیمنٹ کی طلب میں مزید اضافے کا امکان ہے۔