آئی ایم ایف نے پاکستان کو مطالبات کی نئی فہرست تھما دی

بدھ 8 اپریل 2015 15:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس ریونیو میں اضافے کی اشد ضرورت ہے، آمدنی بڑھانے کے لئے بجلی پر سبسڈی میں کمی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا ہوگا، بجلی پر سبسڈی میں کمی سے حکومت کو آئندہ مالی سال 80 ارب روپے فائدہ ہوگا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ایک طرف تو پاکستان میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، تاہم دوسری جانب برآمدات میں بھی نمایاں کمی ہوگی، آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال کی اخری سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولی میں بائیس ارب روپے کمی کا خدشہ ہے، ٹیکس کا دائرہ کار بہتر کرنے اور انتظامی مشینری کو درست کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے رواں مالی سال پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح چار اعشاریہ تین فیصد اور مہنگائی کی شرح پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :