بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تیل کی کھپت میں دس فیصد اضافہ

بدھ 8 اپریل 2015 15:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) گرمیوں میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیل کی کھپت میں دس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہر سال کی طرح گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی پیداوار کیلئے تیل کی کھپت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ماہ مارچ کے دوران تیل کی کھپت دس فیصد اضافے سے آٹھ لاکھ ٹن سے بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے مطابق مارچ میں بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی فروخت آٹھ لاکھ چھ ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ فروری کے دوران فرنس آئل کی کھپت سات لاکھ چونتیس ہزار ٹن رہی تھی۔

گزشتہ ماہ استعمال ہونے والے آٹھ لاکھ ٹن فرنس آئل میں سے چھ لاکھ ٹن درآمد کیا گیا جبکہ دو لاکھ ٹن مقامی ریفائنریوں سے حاصل ہونے والا فرنس آئل استعمال کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گرمیوں کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی فرنس آئل کی کھپت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :