باجوڑ ایجنسی میں پہلا ملک سعد والی بال ٹورنامنٹ شروع، افتتاحی میچ میں متہ شاہ والی بال کلب کامیاب
بدھ 8 اپریل 2015 15:54
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) باجوڑ ایجنسی میں پہلا ملک سعد والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ، افتتاحی میچ میں متہ شاہ والی بال کلب نے صدیق آباد کے ٹیم کو 3-1سے ہرادیا۔ ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی میں ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کوارڈینیٹر حسبان اللہ کے زیر نگرانی پہلا ملک سعد والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیاہے ۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے کیا۔اس موقع پر والی بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اللہ ، اورنگزیب ، ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کوارڈینیٹر حسبان اللہ ، انچار ج صوبیدار سٹیڈیم بخت منیر ودیگر حکام بھی موجودتھے ۔ افتتاحی میچ میں متہ شاہ والی بال کلب نے صدیق آباد کے ٹیم کو 3-1سے ہرادیا۔(جاری ہے)
دوسرے میچ میں تر خو کے ٹیم نے ناوگئی کو 3-0سے ہرادیا۔
ٹورنامنٹ میں ایجنسی بھر سے 21بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے کہا کہ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کھیلوں کے فروغ کیلئے خدمات لائق تحسین ہے اور باجوڑایجنسی میں ملک سعد ٹرسٹ کھیلوں کے فروغ میں بہترین کردار ادا کررہاہے ۔ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کوارڈینیٹر حسبان اللہ خان نے کہا کہ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ والی بال کی طرح کرکٹ ، ہاکی اور فٹ بال کے ٹورنامنٹس بھی جلد منعقد کریگا اور انشاء اللہ ایجنسی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک سعد ٹرسٹ کے سرگرمیاں جاری رہیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.