علی ظفر نے لالی وڈ فلم کے لئے بالی وڈ کی 3 فلمیں ٹھکرادیں

بدھ 8 اپریل 2015 15:09

علی ظفر نے لالی وڈ فلم کے لئے بالی وڈ کی 3 فلمیں ٹھکرادیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) اداکار علی ظفر نے نے لالی وڈ فلم کے لئے بالی وڈ کی تین فلمیں ٹھکرا دیں ۔ علی کے قریبی ذرائع کے مطابق اداکار کو تین بالی وڈ فلموں میں مرکزی کردار دیا جا رہا تھا تاہم انہوں نے تینوں فلموں کی پیش کش ٹھکرا دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر ان دنوں لالی وڈ پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے پروڈیوسر وہ خود ہیں جبکہ فلم کے ہدایتکار فیصل قریشی اور احسان رحیم ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر اس فلم سکرپٹ بھی خود ہی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :