حبیب بینک کے حصص کی کم از کم قیمت166روپے مقرر

بدھ 8 اپریل 2015 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)حبیب بینک نے حصص کی فروخت کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، شئیر کی کم از کم قیمت166روپے مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

وزارتِ خزانہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کو حبیب بینک کے پچیس کروڑ شئیرز ملکی اسٹاک مارکیٹوں کیذریعے فروخت کرنیکی منظوری دے دی ہے جس کیلئے سات سے دس اپریل تک اسٹاک مارکیٹس میں بک بلڈنگ کا عمل ہوگیا ہے۔، اس کے علاوہ ترقیاتی مالی اداروں اور بینکوں کیلئے ایچ بی ایل کے تقریباً چھتیس کروڑ شئیرز فروخت کرنیکا اضافی آپشن بھی رکھا گیا ہے۔