رواں مالی سال جولائی تا فروری؛تجارتی مراعات ملنے کے باوجود ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ نہ ہوسکا،برآمدی حجم 9 ارب ڈالر کے قریب ہی رہا

بدھ 8 اپریل 2015 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) تجارتی مراعات ملنے کے باوجود ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں قابل ذکر اضافہ نہ ہوسکا۔ ایکسپورٹس کا حجم 8 ماہ کے دوران 9 ارب ڈالر کے قریب ہی رہا۔ٹیکسٹائل ملرز کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا فروری ٹیکسٹائل برآمدات کی مالیت 9اعشاریہ2ارب ڈالر تک محدود رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے محض 10 کروڑ ڈالر زائد ہے۔

(جاری ہے)

ملرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور دوسری جانب یورو کی قدر میں کمی سے ملکی ٹیکسٹائل مصنوعات یورپیوں کو مہنگی پڑنے کے باعث ان کی مانگ میں اضافہ نہ ہوسکا۔ٹیکسٹائل ملرز کے مطابق یورپی خطے کو درپیش معاشی چیلنجز کا حل نہ نکلا تو صارفین کی قوت خرید مزید کمزور پڑجانے سے ملکی ٹیکسٹائل برآمدات کو کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :