Live Updates

مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کی بے عزتی کرنا پہلے سے پری پلان تھی، رکن اسمبلی علی محمد

بدھ 8 اپریل 2015 14:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد نے کہا ہے کہ جس طرح خواجہ آصف نے تحریک انصاف کیخلاف مشترکہ اجلاس میں زبان استعمال کی حیران ہوں کہ خواجہ آصف اپنے گھر والوں سے کیسے آنکھیں ملا پا تا ہے ، این اے 246پر ایم کیو ایم کا جیتنا تو دور کی بات وہاں سے اپنی ضمانتیں کرالیں تو یہ بھی بڑی کامیابی ہوگی ۔

بدھ کے روز تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کی بے عزتی کرنا پہلے سے
پری پلان تھی نواز شریف کی موجودگی میں خواجہ آصف کی جانب سے ایسی زبان کا استعمال کیا گیا اس پر پوری قوم حیران ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک انصاف کیخلاف گندی زبان استعمال کی اس پر حیران ہوں کہ خواجہ آصف نے گھر میں جا کر اپنے گھر والوں سے کیسے آنکھیں ملائیں این اے 246کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا این اے 246پر کامیابی تو بہت دور کی بات ہے وہاں سے پہلے وہ اپنی ضمانتیں کرالیں تو یہ بھی ان کیلئے بڑی کامیابی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد ہی پارلیمنٹ میں واپس آئے گی تو اس لئے جیسے ہی جوڈیشل کمیشن بنا تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آگئی اور یہ کسی معاہدے کا حصہ نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات