کراچی ، نبی دادگوٹھ کے علاقے میں طیارے کا پیٹرول ٹینک گر گیا

لوگوں میں خوف و ہراس

بدھ 8 اپریل 2015 14:36

کراچی ، نبی دادگوٹھ کے علاقے میں طیارے کا پیٹرول ٹینک گر گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کراچی کے نبی دادگوٹھ کے علاقے میں طیارے کا پیٹرول ٹینک گر گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ایک طیارے کا پیٹرول ٹینک بلدیہ ٹاؤن کے علاقے نبی داد گوٹھ سے ملا ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق طیارے کے پیٹرول ٹینک کا کچھ حصہ حب کے علاقے سے بھی ملا ہے جس کے بعد طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے سول ایوی ایشن کے حکام نے پیٹرول ٹینک گرنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے پٹرول ٹینگ گرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :