میٹروبس پروجیکٹ

این ایل سی کو کام ختم کرنے کے لئے 3 ہفتے کی ڈیڈ لائن

بدھ 8 اپریل 2015 14:36

میٹروبس پروجیکٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) میٹروبس پروجیکٹ کو ماہ اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کی غرض سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ( ر ) زاہد سعید نے پیکیج II پر کام ختم کرنے کے لئے این ایل سی کو تین ہفتوں کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ اس پیکج میں کمیٹی چوک اور 6th روڈ کی کارپیٹنگ شامل ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زاہد سعید جو کہ کمشنر راولپنڈی بھی ہیں انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے این ایل سی حکام کو سخت احکامات جاری کئے کہ پیکج ٹو کو مکمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ تین ہفتوں کے اندر کام مکمل ہو جائے ۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے احکامات کے بعد این ایل سی انجینئرز نے پیکج ٹو پر کام شروع کر دیا ہے ۔ دریں اثناء این ایل سی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر تمام شہری ادارے اپنا کام دل جمعی سے کریں تو کارپٹنگ ورک تین ہفتوں کے اندر مکمل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اسیکلیکٹرز ( Escalator) پر بھی کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس کو تفویض کردہ 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جو کمیٹی چوک سے 6th روڈ تک کام پر مشتمل ہے ۔