سندھ :لائف بوائے اور آر ایس پی ایچ کا میڈیکل سینٹر کا افتتاح

بدھ 8 اپریل 2015 14:33

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) معروف کمپنی لائف بوائے اور رائل سوسائٹی آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے ٹھٹہ کے دور دراز گاؤں میں میڈیکل سینٹر اور واٹر پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا، سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے پسماندہ گاؤں رحیم چرن میں لائف بوائے کی جانب سے نومولود بچوں کی اموات کی روک تھام کے لیے میڈیکل سینٹر اورصاف پانی کے حصول کے لیے اسکولوں میں واٹر پمپ کا افتتاح کیا گیا،،برطانوی رائل سوسائٹی فار پبلک ہیلتھ کے سفیرکلئیر مکڈونلڈ نے میڈیکل سینٹر اور واٹر پمپ کا افتتاح کیا اور لائف بوائے کی اس کاوش کو سراہا، معروف کمپنی لائف بوائے کو پاکستان میں صحت و صفائی سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے پر رائل سوسائٹی فار پبلک ہیلتھ کی جانب سے اعزاز بھی مل چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :