سرگودھا، بچو ں کو حفاظتی قطرے پلانے کے باوجود پولیو وائرس کے دو مشتبہ کیس سامنے آگئے

بدھ 8 اپریل 2015 14:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سرگودھا میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے باوجود پولیو وائرس کے 2مشتبہ کیس سامنے آگئے۔سرگودھا کی تحصیل شاہ پور کے نواحی گایں واڈھی میں محنت کش محمداکرم کے 2بچوں 6 سالہ ارسلان اور 3سالہ عبدالرحمن کے پولیو سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے،بچوں کو حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ارسلان اور عبدالرحمان کے لاغر پن سے اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے،والدین کا کہناہے کہ پولیو ٹیم نے معاملہ دبانے کیلئے پولیو کی ویکسی نیشن کا ایک کارڈ بہانے سے واپس لے لیا ہے جبکہ دوسرا کارڈ اصرار کے باوجود نہیں دیا گیا۔

والدین کے مطابق بچوں کے علاج کیلئے ڈاکٹر 8لاکھ روپے کے اخراجات بتا رہے ہیں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کا علاج کرائے۔

متعلقہ عنوان :