Live Updates

سپیکر ایاز صادق کی پی ٹی آئی کی درخواست پر اسمبلی میں وزیردفاع کے سخت جملے حذف کرنے کی ہدایت

بدھ 8 اپریل 2015 14:14

سپیکر ایاز صادق کی پی ٹی آئی کی درخواست پر اسمبلی میں وزیردفاع کے سخت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی استدعامنظور کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیردفاع کی تقریرکے سخت جملے اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی شریں مزاری نے کہاکہ وزیردفاع سیکیورٹی معاملات اور یمن کی صورتحال پر کم بولے اوراْنہوں نے اپنی توجہ پی ٹی آئی لیڈرشپ پر مرکوز رکھی اور دل کی بھڑاس نکالی جس کی وجہ شاید دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام تھا، وہ درخواست کرتی ہیں کہ وزیردفاع کے الفاظ حذف کیے جائیں جس پر سپیکر نے ہدایات جاری کردیں۔

شیریں مزاری نے کہاکہ ماضی میں بھی امریکی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی تھی لیکن پھرپورے ملک کو سی آئی اے اور بلیک واٹر کے حوالے کردیا، کوشش کی جائے کہ یمن مین جنگ بندی کرائی جائے ، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھناچاہیے ، سعودی عرب کو خطرہ ہواتو پھر جاناچاہیے لیکن معاملے کاتعلق سعودی عرب کی سلامتی نہیں بلکہ یمن سے متعلق ہے۔اْنہوں نے کہاکہ ہمیں امن کی طرف چلناہے ،جنگ میں شامل ہوناامن کے حق میں نہیں ہوگا، کسی کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات