جماعة الدعوة کے زیر اہتمام کل تحفظ حرمین شریفین کارواں کا انعقاد ہو گا

بدھ 8 اپریل 2015 13:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) جماعة الدعوة کے زیر اہتمام آج( جمعرات)کو تحفظ حرمین شریفین کارواں فیض آباد تانیشنل پریس کلب ہو گا جس میں جڑواں شہروں سے تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو تحفظ حرمین شریفین کارواں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

جماعةالدعوة کی جانب سے کارواں کے حوالہ سے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں اشتہارات ، بینرز اور ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جس پر شہریوں میں کارواں میں شرکت کیلئے بھرپور جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔ امیر جماعةالدعوة اسلام آباد شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے حوالہ سے مخالفانہ بیان بازی کرنے والوں کواس مسئلہ کی حساسیت کو سمجھنا چاہئے ۔صر ف ذاتی مفادات اور اندرونی جھگڑوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اختلافات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کو چاہئے کہ وہ متحد ہو کر حرمین کے دفاع کے لئے آواز بلند کریں۔ جماعة الدعوة تحفظ حرمین شریفین کے لئے پاکستان میں تحریک کھڑی کرے گی اور رائے عامہ ہموار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حرمین کے ساتھ کل بھی ایمان اور اسلام کا رشتہ تھا‘آج بھی قائم ہے اوران شاء اللہ تاقیامت رہے گا۔حکومت پاکستان نے قوم کی امنگوں کے مطابق سعودی عرب کی مددوحمایت کا بہترین فیصلہ کیاہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :