پاکستان میں تیار نمک کی برآمدات یورپ،امریکا،کینیڈا،جاپان ،چائنا سمیت دیگر ممالک کو شروع ہو گئی
بدھ 8 اپریل 2015 13:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان میں تیار نمک کی برآمدات یورپ،امریکا،کینیڈا،جاپان ،چائنا سمیت دیگر ممالک کو شروع ہو گئی ، بلوچستان کے علاقے لسبیلہ صنعتی زون میں بھی حب سالٹ فیکٹری میں بے شمار ورائٹیز تیار کرکے بیرون ممالک برآمد کی جارہی ہیں اس ضمن میں حب سالٹ کے سی ای اواسماعیل ستار نے بتایا کہ تھرپارکر میں نمک کے وسیع ذخائر ہیں جبکہ پاکستان کا نمک اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے،پنک راک سالٹ صرف پاکستان میں ہی دستیاب ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ نمک اور اسکی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ کماکردے رہے ہیں،پاکستان سے 280ملین ٹن نمک کی کھپت ہے،گلوبل مارکیٹ میں ہمیں نمک کی وہ قیمت نہیں مل رہی جس کے ہم مستحق ہیں،اس لئے ہمیں عالمی مارکیٹ پر اپنی دسترس مضبوط رکھنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں اسماعیل ستارنے بتایا کہ اگر حکومت مناسب توجہ دے اور ہمارے ساتھ تعاون کرے تو ہم نمک کی برآمدات سے آئندہ پانچ سال میں ٹیکسٹائل برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ کے نصف زرمبادلہ تک کماکر دکھا سکتے ہیں۔
اسماعیل ستار نے بتایا کہ حب سا لٹ کی جانب سے کراچی میں سالٹ سیکریٹ کے نام سے باقاعدہ طور پر سالٹ روم کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔، سالٹ تھراپی کے ذریعے کمرہٴ نمک کے قدرتی ماحول میں تیرتے ہوئے نمک کے خوردبینی ذرات کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے یہ مشہور طریقہ علاج مختلف بیماریوں خصوصاً سانس پھیپھڑوں فلور اور جلدی بیماریوں کے لیے موثر ہے نمک سے علاج کا طریقہ کار یورپ میں سب سے پہلے پولینڈ میں شروع ہوا جہاں نمک کی بڑی بڑی کانوں کے اسپتال میں تبدیل کردیا گیا جہاں مریض عام طور پر ایک ہفتہ گزارتے تھے اور ان کو فائدہ ہوتا تھا نمک کے علاج کے مراکز اب بھی یورپ اور روس کے مختلف علاقوں میں قائم ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حب سالٹ نے اس طریقہ علاج کوپہلی بار پاکستان میں متعارف کرایا ہے اور اس طرح سانس، پھیپھڑوں اور جلدی امراض وغیرہ میں مبتلا مریض ہزاروں ڈالر خرچ کر کے یورپ جانے کی بجائے پاکستان ہی میں علاج کرا سکتے ہیں۔ حب سالٹ کے اسماعیل ستار نے پیش کش کی ہے کہ انہوں نے سالٹ سیکریٹ کے نام سے جوکمرہ نمک قائم کیاہے اس سے ہر طبقے اور ہر عمر کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔ اس کے علاج کے لیے کم از کم ہفتے میں 3 بار 45 منٹ تک کمرہٴ نمک میں گزارنے سے علاج کے ساتھ ساتھ صحت اور تندرستی میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.