مشرف نے مجھے امریکہ کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا،جمالی نے عہدے کی قربانی دے کر امریکہ سے بچایا‘ پاکستان کی تحر یک وخوشحالی کیلئے کر پشن کا خاتمہ اور ایماندار قیادت کا ہو نا بہت ضروری ہے ‘اگر حکمران سنجیدہ ہوں تو ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جاسکتی ہے
پاکستان کے ایٹمی سائنسدان کالاہور میں ایک تقر یب سے خطاب
بدھ 8 اپریل 2015 12:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انکشاف کیاہے کہ انہیں پرویز مشرف نے امریکہ کے حوالے کرنے کافیصلہ کیاتاہم اس وقت کے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے اپنے عہدے کی قربانی دے کر مجھے امریکہ سے بچایا‘پاکستان کی تحر یک وخوشخالی کیلئے کر پشن کا خاتمہ اور ایماندار قیادت کا ہو نا بہت ضروری ہے ‘اگر حکمران سنجیدہ ہوں تو ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جاسکتی ہے ۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیر نے بتایاکہ پرویز مشرف نے طیارہ تیار کروالیا تھا اورکابینہ کی منظوری کے لیے وزیراعظم کو احکامات بھی جاری کردیئے گئے تاہم وزیراعظم نے جرات کا مظاہرہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے بھی ان کی پرویزمشرف سے ملاقات ہوچکی تھی ‘ میزائل ٹیکنالوجی سے متعلق بحیثیت کورکمانڈر منگلا وہ پرویز مشرف سے مل چکے تھے لیکن اس وقت کے آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت کی اجازت سے ان کے پاس پہنچے تو منہ سے شراب کی بو آرہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں جو بھی اقتدار میں آتا ہے اسکی توجہ ملکی مسائل کا حل صرف کر پشن اور لوٹ مار کر مر کوز ہو تی ہے جسکی وجہ سے پاکستان بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور کر پشن سمیت دیگر مسائل کا شکار ہو چکاہے اور غر یب آدمی کی مشکلات میں کمی کی بجائے مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پر ویز مشرف نے اس ملک کے ساتھ بہت ظلم کیا اور ملک پرو یز مشرف کی غلط پا لیسوں کی وجہ سے ہی آج دہشت گردی کا شکار ہے اور مجھے بھی پرویز مشرف نے امریکہ کے حوالے کرنے کافیصلہ کرلیاتاہم اس وقت کے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے اپنے عہدے کی قربانی دے کر مجھے امریکہ سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور آج بھی اگر ملک وقوم کی خدمت کی بات ہو تو میں ہر قر بانی دینے کو تیار ہوں اور میں چاہتاہوں پاکستان تر قی یافتہ اور خوشخال ہو ۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.