معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے گھر ڈکیتی، ڈاکو زیورات، نقدی، سمیت تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس بھی لے اڑے

بدھ 8 اپریل 2015 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) اسلام آباد میں معرف شاعر اور ادیب احمد فراز مرحوم کے کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو طلائی زیورات ، نقدی ، موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، تمغہ امتیاز ، ہلال امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس بھی لے اڑے۔پولیس کے مطابق پانچ مسلح ڈاکو احمد فراز مرحوم کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کے بیٹے سرمد فراز اور ان کی اہلیہ کو یرغمال بنا کر احمد فراز کی بیوہ کو کمرے میں بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تین ڈاکو گرل کاٹ کر گھر کے اندر داخل ہوئے جبکہ دو باہر موجود رہے، ڈاکوؤں نے ماسک پہن رکھے تھے جبکہ پشتو زبان میں گفتگو کررہے تھے،پولیس کے مطابق ڈاکو 10 تولہ سونا، نقدی، موبائل فون، لیپ ٹاپ احمد فراز کی بیوہ کے کمرے میں رکھتے تمغہ امتیاز ، ہلال امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس بھی لے اڑے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکووٴں کے فنگر پرنٹس اور لیپ ٹاپ کا سیریل حاصل کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے احمد فراز کے بیٹے سرمد فراز کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔