Live Updates

اسلام آباد : یمن کی جنگ میں پاکستان کو ثالثی کردار ادا کرنا چاہئیے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 12:34

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یمن کی جنگ مسلک نہیں بلکہ ایک قبائلی جنگ ہے سعودی عرب کی سالمیت کو فوری طور پر کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ یمن جنگ کے لیے پاکستان کو حصہ لینے کی بجائے سفارت خانے کے ذریعے کام لینا چاہئیے ، متعدد سیاسی جماعتوں سمیت قوم کی بھی یہی رائے ہے کہ پاک فوج کو جنگ کا حصہ بننے کے لیے نہ بھیجا جائے.

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی سکیورٹی کے لیے پوری قوم متحد ہو گی لیکن فی الحال ایسا کوئی بھی خطرہ نہیں ہے ہی سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ ہے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی ضروری ہے کیونکہ اسی ایک راستے کے ذریعے انسانیت کی بقا ممکن ہے. اگر یمن پاک فوج کو بھجوا دیا گیا تو ملک میں جاری ضرب عضب سے پاک فوج کی توجہ ہٹ جائے گی جو کہ پاکستان کے لیے ایک اور مشکل کو جنم دے گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات