خیبر پختونخوا میں غیراخلاقی فلموں، سٹیج ڈراموں پرپابندی
بدھ 8 اپریل 2015 11:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)خیبر پختونخوا میں برسرِ اقتدار تحریک انصاف کی حکومت نے کیبل پر نشر کیے جانے والی غیر اخلاقی فلموں، سٹیج اورسی ڈیزڈراموں پرپابندی عائد کرنے کے لیے ایک بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا ۔یہ بل خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا۔بل کے مطابق ’صوبے بھر میں سنسر بورڈز کی اجازت کے بغیر کیبل پر نشر کیے جانے والے اخلاق سے گرے ہوئے مواد اور غیر اسلامی تمام فلموں، ڈراموں اور شوز پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ عوامی مقامات پر فلموں اور ڈراموں کی عکس بندی پر بھی پابندی ہوگی۔
‘بل میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کوئی فلم، ڈرامہ یا سٹیج شو سنسر بورڈ کی منظوری کے بغیر نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔(جاری ہے)
بل کے تحت صوبے میں ایک سے زائد سنسر بورڈز کا قیام عمل میں لایا جائیگا جبکہ ہر بورڈ چیئرمین سمیت چار ممبران پر مشتمل ہوگا۔
بل کے قانون بننے کے بعد صوبے میں ایک سال کے اندر اندر بننے والی تمام فلموں اور سٹیج ڈراموں کو بھی سنسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ لینا ہوگا ورنہ ان پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔بل کیمطابق اس سلسلے میں درجہ اول مجسٹریٹ کیکسی بھی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکے گا اور نہ ہی کسی عدالت کو اختیار ہوگا کہ وہ مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے سکے۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں کبیل پر ایک عرصہ سے غیر اخلاقی فلمیں اور پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں جس پرعوامی حلقوں کی جانب سے متعدد بار اعتراضات کیے گئے ہیں۔تاہم حکومت کی جانب سے کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کے مواد میں کچھ عرصہ پہلے تک اضافہ دیکھا جا رہا تھا لیکن آج کل کیبل پرایسا مواد کم ہی نظر آرہا ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہیکہ کاپی رائٹ کے قوانین کے نہ ہونے کی وجہ سے فلمیں بنانے والی بڑی بڑی کمپنیوں اور فنکاروں کو بھی خسارے اور مشکلات کا سامنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.