مشرف نے مجھے امریکہ کے حوالے کر نے کا فیصلہ کیاتھا لیکن ظفراللہ جمالی رکاوٹ بن گئے : ڈاکٹرعبدالقدیر

بدھ 8 اپریل 2015 11:35

مشرف نے مجھے امریکہ کے حوالے کر نے کا فیصلہ کیاتھا لیکن ظفراللہ جمالی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل2015ء) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انکشاف کیاہے کہ اُنہیں پرویز مشرف نے امریکہ کے حوالے کرنے کافیصلہ کرلیاتھا تاہم اس وقت کے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے اپنے عہدے کی قربانی دے کر اُنہیں امریکہ سے بچایا۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیر نے بتایاکہ پرویز مشرف نے طیارہ تیار کروالیا تھا اورکابینہ کی منظوری کے لیے وزیراعظم کو احکامات بھی جاری کردیئے گئے تاہم وزیراعظم نے جرات کا مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان کاکہناتھاکہ اقتدار میں آنے سے پہلے بھی اُن کی پرویزمشرف سے ملاقات ہوچکی تھی ، میزائل ٹیکنالوجی سے متعلق بحیثیت کورکمانڈر منگلا وہ پرویز مشرف سے مل چکے تھے لیکن اس وقت کے آرمی چیف جنرل جہانگیز کرامت کی اجازت سے اُن کے پاس پہنچے تو منہ سے شراب کی بو آرہی تھی جس پر ڈاکٹرقدیر نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :