اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ آج دو روزہ پاکستانی دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 11:19

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : ایرانی وزیر خارجہ ض دو روزہ پاکستانی دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اعلیٰ ایرانی حکام کے ہمراہ آج اسلام آبادپہچیں گے جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب وزیر خارجہ بھی موجود ہوں گے.

(جاری ہے)

پاکستان میں قیام کے دوران ایرانی وفد وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سر تاج عزیز سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ ایرانی حکام کا ایک اہم پیغام پہنچائیں گے. جواد ظریف ترکی اور ایران کے مابین ہونے والی بات چیت سے متعلق پاکستان کو آگاہ کریں گے، جبکہ ملاقات میں یمن اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :