این اے 246 کے عوام اسٹیبلیشمنٹ کی پارٹیوں کو نہیں، ایم کیو ایم کو ہی کامیاب کریں، عمران خان کو عزیز آباد میں جلسے پر پیشگی مبارکباد دیتا ہوں،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کاخطاب
بدھ 8 اپریل 2015 11:16
طکراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ این اے 246 کے عوام اسٹیبلیشمنٹ کی پارٹیوں کو نہیں، ایم کیو ایم کو ہی کامیاب بنائیں گے، عمران خان کو عزیز آباد میں جلسے پر پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔
(جاری ہے)
کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم سے خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ این اے 246 عزیز آباد کی نشت پر ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جناح گراونڈ میں جلسہ ضرور کریں مگر یادگار شہدائے کے تقدس کو بھی برقرار رکھیں۔ پی ٹی آئی جلسے میں شہر بھر سے لوگ لائے گی، مگر ایم کیو ایم کے لئے این اے 246 کا ضمنی الیکشن جیتنے کے لئے اسی حلقے کے عوام کی حمایت ہی کافی ہے۔ الطاف حسین نے کارکنوں سے کہا کہ 23 اپریل کو پوری توانائی کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر آئیں اور قطاروں میں کھڑے رہنا پڑیں، تو بھی برداشت کریں اور پارٹی کو کامیاب بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.