مچھ اور بہاولپور میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

بدھ 8 اپریل 2015 11:01

مچھ اور بہاولپور میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل2015ء)مچھ اور بہاولپور جیل میں قتل کے دو مجروں کو پھانسی دے دی گئی ۔ بلوچستان میں سات سال بعد کسی مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے ۔ مچھ سنٹرل جیل میں قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم امیر حمزہ کو پھانسی دی گئی ۔ مجرم نے 1995 میں لورا لائی میں پرانی رنجش پر ایک شخص کو قتل کیا تھا ۔ مجرم امیرحمزہ کو 2004 میں سبی کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور 30 مارچ کو صدر مملکت نے اس کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

پھانسی کی بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔ بلوچستان میں 2007 کے بعد کسی مجرم کو پھانسی دی گئی ہے ۔ مچھ جیل میں قتل کے جرم میں ملوث دو سگے بھائیوں کو کل تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔ علی گل اور میرو کو ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ ادھر بہاولپور کی نیو سنٹرل جیل میں حساس ادارے کے سابق ملازم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ۔ مجرم سکندر کو کورٹ مارشل کے بعد فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔ مجرم سکندر نے 2002 میں اپنے ساتھی اہلکار کو قتل کر دیا تھا ۔