کراچی :کیماڑی میں رینجرز سے مقابلہ ، 5 دہشتگرد ہلاک ، دو اہلکار زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 10:51

کراچی :کیماڑی میں رینجرز سے مقابلہ ، 5 دہشتگرد ہلاک ، دو اہلکار زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل2015ء) کراچی کے علاقے کیماڑی میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ، دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ لانڈھی سے تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔ کراچی میں کیماڑی کے علاقے ٹاپو میں مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کی ۔

اہلکار وہاں پہنچے تو وہاں چھپے دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی اور دستی بم بھی پھینکا جس سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے جس پر رینجرز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ، مرنے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ جائے وقوعہ سے چار رائفل ، دو ٹی ٹی پستول اور ایک دستی بم برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لیاری کے علاقے افشانی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزموں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ادھر کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ملزم سمیت دو ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مہدی حسن اور نسیر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :