کراچی‘ چاکیواڑہ میں آپریشن، گینگ وار کے3کارندے مارے گئے

منگل 7 اپریل 2015 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7 اپریل۔2015ء)لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے تین اہم کارندے مارے گئے۔ حساس اداروں نے شہر سے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرتے ہوئے اولڈ سٹی ایریا میں قائم جرائم کا مضبوط نیٹ ورک بھی توڑ دیا ہے۔کراچی کے علاقے لیاری چاکیوارہ میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں گینگ وار عزیز بلوچ گروپ کے تین اہم کارندے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق عذیر بلوچ کا قریبی ساتھی صدام بلوچ اور شفاقت بلوچ شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے تاہم دم توڑ گئے۔ اس سے پہلے ملزم حنیف ڈی جے مارا گیا تھا جو پولیس کو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔دوسری طرف حساس اداروں نے اورنگی میں کارروائی کرکے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کا اولڈ سٹی ایریا میں مضبوط نیٹ ورک قائم تھا۔

اورنگی ٹاوٴن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ملیر پولیس نے چھاپہ مار کر پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم عدنان نے پولیس اہلکار کو شاہ لطیف ٹاوٴن میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔پاک کالونی میں پولیس نے منشیات ڈیلر کے اڈے پر چھاپہ مارکر مقابلے کے بعد پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔