استعفیٰ دینے وا لے اب نئے انتخابات کے حلالہ کے بغیر اسمبلی میں بیٹھ نہیں سکتے، حافظ حسین احمد

منگل 7 اپریل 2015 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والوں کی مدت گزرنے کے بعداب نئے انتخابات کے حلالہ کے بغیروہ اسمبلی میں بیٹھ نہیں سکتے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ جامعہ مطلع العلوم میں ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ آئین اورقوانین کے رولز کوپامال کرنے کامرتکب اگرخودقومی اسمبلی کااسپیکرہوتوپھرپارلیمنٹ ”بازینہ اطفال“بن کررہے گی انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والوں نے ایوان میںآ کراپنے استعفیٰ کی تردیدکی ؟اگرنہیں تواسپیکرکویہ حق نہیں دیاجاسکتاکہ وہ اپنی نشست بچانے کے چکرمیںآ ئین اوررولز پررولز چلائیں انہوں نے کہاکہ پارلیمانی تاریخ میں اس قسم کے ”یوٹرن“کوبعض لوگ توتھوک چاٹنے کے مترادف قراردہے رہین لیکن ہم پراندازوبیان قطعاَ۔

(جاری ہے)

استعمال نہیں کرینگے بلکہ توقع رکھیں گے کہ استعفیٰ دینے والے بڑے پن کاثبوت دیکراپنی غلطی کااعتراف کرکے پاکستانی عوام سے معافی مانگیں پاکستانی عوام معاف کرنے میں بخل سے کام نہیں لیتی۔

متعلقہ عنوان :