سپریم جوڈیشل کونسل میں آڈیٹر جنرل پاکستان اختربلند رانا کیخلاف ریفرنس کی سماعت اکیس اپریل تک ملتوی

منگل 7 اپریل 2015 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سپریم جوڈیشل کونسل نے آڈیٹر جنرل پاکستان اختربلند رانا کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت اکیس اپریل تک ملتوی کردی جبکہ اس دوران پراسکیوشن کی جانب سے دی گئی گواہوں کی فہرست کے مطابق گواہوں پر جرح جاری ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک نے بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل اختر بلند رانا کیخلاف ریفرنس کی سماعت منگل کے روز بھی جاری رکھی اس دوران کونسل کے دیگرممبران بھی موجود تھے دوران سماعت سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گواہوں کی فہرست کے مطابق جرح کی گئی یہ جرح ابھی جاری تھی کہ عدالتی وقت ختم ہوگیا جس پر سماعت اکیس اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔

واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے آڈیٹر جنرل پاکستان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو استدعا کی گئی تھی اس پر انہوں نے ریفرنس دائر کیا اور استغاثہ نے گواہوں کی فہرست بھی کونسل کے روبرو پیش کی تھی سپیکر قومی اسمبلی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے آڈیٹر جنرل پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 209کے تحت ملازمت سے برطرف کرنے کے استدعا کررکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :