سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کیس کی سماعت آج اسلام آبا د ہائیکورٹ میں ہوگی

جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ کیس کی سماعت کرے گا

منگل 7 اپریل 2015 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کیس کی سماعت آج اسلام آبا د ہائیکورٹ میں ہوگی ۔ جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سابق صدر نے غازی عبدالرشید کیس میں ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت سے جاری ہونے والے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری کو چیلنج کررکھاہے۔

(جاری ہے)

غازی عبدالرشید کیس میں سابق صدر کے عدم حاضر ی پر ماتحت عدالت نے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

سابق صدر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعاء کی گئی ہے کہ ماتحت عدالت نے عدم حاضر ی پر ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتار ی غیر قانونی طور پر جاری کیے ہیں ،عدالت عالیہ ورانٹ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل کرے

متعلقہ عنوان :