شاہ محمود قریشی اسمبلی ہال میں تقریر کے دوران خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کے ساتھ ان کی سیٹ پر محو گفتگو رہے

منگل 7 اپریل 2015 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اسمبلی ہال میں تقریر کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کے ساتھ ان کی سیٹ پر محو گفتگو رہے اور انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سراج الحق کی تقریر کے دوران اچانک اپنی سیٹ سے اٹھ کر آئے اور سید خورشید شاہ سمیت اعتزاز احسن سے مصافحہ کرتے ہوئے کافی دیر تک محو گفتگو رہے اور انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کرتے رہے جبکہ قائد حزب اختلاف احترام سے سر ہلاتے رہے ۔